Redistricting

CONTACT INFORMATION: Our office is open 8AM-4:30 PM M-F
703-324-3151 TTY 711
12000 Government Center Parkway
Fairfax, VA 22035
Jill Cooper
Director

بورڈ آف سپروائزرز نے نئے بلدیاتی انتخابی اضلاع کے لیے دوبارہ سے ضلع بندی کرنے کا منصوبہ تیار کیا

فیئر فیکس کاؤنٹیبورڈ آف سپروائزرز نےدوبارہ ضلع بندی کی اپنی کوششوں کے نتیجے کے طور پر، آج نئے بلدیاتی انتخابی اضلاع کو اختیارکیا ہے۔

2021 Redistricting Map

نئی ضلع بندی کا اختیار کیا گیا منصوبہ بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈ کے لیے 9 انتخابی اضلاع کو برقرار رکھتا ہے۔ تاہم، یہ سات انتخابی حلقوں کومختلف اضلاع میں مکمل یا جزوی طور پر منتقل کرتا ہے:

626 - ساراٹوگا (ماؤنٹ ورنن سے سپرنگ فیلڈ تک)

703 - فورٹ بفیلو (پروویڈنس سے میسن تک)

717 - ووڈ برن (پروویڈنس اور میسن کے درمیان منقسم)

730 - پینڈر بروک (پروویڈنس سے اسپرنگ فیلڈ تک)

827 - اروِنگ (اسپرنگ فیلڈ سے بریڈڈوک تک)

840 - ویسٹ اسپرنگ فیلڈ (اسپرنگ فیلڈ سے لی تک)

933 - کومپٹن (سلی سے اسپرنگ فیلڈ تک)

بورڈ آف سپروائزرز کے چیئرمین جیفری میکے نے کہا، "یہ نقشہ، جو اصل میں ایک عوامی رکن کی طرف سے جمع کرایا گیا تھا، ہمارے رہائشیوں، دوبارہ ضلع بندی کی مشاورتی کمیٹی نیز ہمارے بورڈ کے اراکین کی کئی مہینوں پرمحیط کاوشوں کا نتیجہ ہے۔" "دوبارہ ضلع بندی کےعمل میں وسیع پیمانے پر رسائی کا حصول، ہمارے بورڈ کے لیے ایک طویل مدتی ترجیح رہی ہے نیز اس نے ایک منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف عمل کو جنم دیا ہے۔ ان مختصر مطابقتوں کا مقصد آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھنا نیز ہمارے رہائشیوں کی روزمرہ زندگی میں آنے والے خلل کو کم کرنا اور کمیونٹیوں کو باہم یکجا رکھنا ہے۔ "

جب کہ ان نئے اضلاع کا اطلاق فوری طور پرہو گا، چنانچہ یہ ورجینیا کے اٹارنی جنرل کے ذریعہ 2021ء کے ورجینیا رائٹس آف ووٹرز ایکٹ کے مطابق سرٹیفیکیشن کے ماتحت ہیں۔ اس عمل میں 60 دن لگ سکتے ہیں۔ بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈ کے ممبران جو اب دفتر میں ہیں، اپنی مدت پوری کریں گے چنانچہ وہ آج منظور کیے گئے آرڈیننس میں تشکیل کردہ نئے اضلاع کی نمائندگی کریں گے۔

ریاستی قانون کا تقاضا ہے کہ فیئر فیکس کاؤنٹی کا بورڈ آف سپروائزرزایک چیئرمین پرمشتمل ہو' جوکہ بڑے پیمانے پر منتخب ہوتا ہے نیز ایک ضلعی سپروائزر ہو جو ہر مقامی انتخابی ضلع سے منتخب ہوتا ہے۔ ریاستی قانون کے تحت کاؤنٹی میں کم از کم پانچ اضلاع یا زیادہ سے زیادہ 11 اضلاع ہو سکتے ہیں۔

کونسی نئی ضلع بندی کی جا رہی ہے

متناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے نئی انتخابی حدود کا تعین کرنے کی غرض سے ضلع بندی دوبارہ کرنا قانونی طور پر ضروری عمل ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافہ و تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ یہ اقدام تقریباً مساوی تعداد میں افراد کے حامل انتخابی اضلاع بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، حالانکہ ریاضی کی مکمل درستگی کی ضرورت نہیں ہے۔

نئی ضلع بندی پوری قوم کی آبادی کی گنتی کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ہر دس سال کی مردم شماری کے فوراً بعد کی جاتی ہے۔

ریاست کے مطابق 2020ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، کاؤنٹی کی آبادی پچھلی دہائی کے دوران 69,139 افراد سے بڑھ کر کل آبادی 1,150,856 ہوگئی ہے۔

اختیارکیے گئے 9 انتخابی اضلاع کی آبادی کم سے کم 124,954 (ماؤنٹ ورنن ڈسٹرکٹ) سے لے کر 130,807 (سولی ڈسٹرکٹ) تک ہے۔

نئی ضلع بندی کرنے کے لیے بورڈ آف سپروائزرز کے قانون و پالیسی کے معیار کے تحت، سب سے زیادہ اور کم آبادی والے اضلاع کے درمیان آبادی کا انحراف 10% سے کم ہونا چاہیے۔

نئی ضلع بندی کرنے کا عمل

نئی ضلع بندی کے عمل کیلئے عوامی معلومات کا اندراج شروع سے بنیادی حیثیت کا حامل تھا۔

"ڈیزائن کے لحاظ سے، نئی ضلع بندی کے عمل کی قیادت کاؤنٹی کے رہائشیوں نے کی، بورڈ آف سپروائزرز کا شکریہ"، نئی ضلع بندی کی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ پال بیری نے کہا۔ "کمیٹی نے بذاتِ خود کاؤنٹی کے سماجی، نسلی، اقتصادی اور جغرافیائی تنوع کی نمائندگی کی ہے، نیزمساوات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، عوامی شرکت اس عمل میں بنیادی حیثیت رکھتی تھی۔ یہ کمیونٹی کی طرف سےکی جانے والی کاوش تھی کہ جس کے پسِ پشت موجود رہنے پرمجھے فخر ہے۔ "

بورڈ آف سپروائزرز نے مجوزہ انتخابی نقشوں کی سفارش کرنے کے لیے 20 رکنی مشاورتی گروپ مقرر کیا۔ کمیٹی کاؤنٹی کی متنوع آبادی کی عکاسی کرتی ہے، اور اس میں افریقی-امریکی، ہسپانوی، ایشیائی/بحرالکاہل کےجزیرے کے باشندے اور عرب-امریکی کمیونٹیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

عوام کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اسی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے کہ جنھیں کمیٹی استعمال کر رہی ہے، نئی اضلاع بندی پر مشتمل مجوزہ نقشے جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ، رہائشی اس پورے عمل بشمول9 نومبر کی عوامی سماعت کے دوران کمیٹی و بورڈ آف سپروائزرز اپنی رائے نیزدلیل پیش کرنے کے اہل تھے۔

نئے ضلع کے ناموں پر غور کیا جانا

اگرچہ قانونی طور پر نئی ضلع بندی کے عمل کا پابند نہیں، تاہم بورڈ آف سپروائزرز اب نئےاضلاع کے لیے نئے ناموں پرغور کرے گا۔

جس نے نسلی و سماجی مساوات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اس کام کو انجام دینے کے لیے دوبارہ ضلع بندی کی مشاورتی کمیٹی کو دوبارہ مقرر کیا۔ اپنی سفارشات پرپورا اُترنے کیلئے گروپ کے پاس یکم مارچ تک کا وقت ہوگا۔

فی الوقت ضلعوں کے موجودہ نام برقرار رہیں گے، تاہم، جب تک بورڈ یہ فیصلہ نہیں کرتا کہ آیا وہ کوئی تبدیلی کرے گا یا نہیں۔

#  #  #

Fairfax Virtual Assistant