آج، بورڈ آف سپروائزرز نے مجوزہ دوبارہ ضلع بندی کے منصوبوں پر غور کرنے کے لیے9 نومبر کو عوامی سماعت منعقد کرنے کی اجازت دی۔
یہ منصوبے بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈ کے لیے نئے مقامی انتخابی اضلاع تجویز کرتے ہیں، اور نئے اضلاع کو اختیار کرلینے کے بعد، وہ اگلے 10 سالوں کے لیے نافذ العمل رہیں گے۔
نئے نقشے اور عوامی تجویزپیش کرنے کے لیے قائم شدہ بورڈ کی بحال کردہ کمیٹی کے ذریعہ کل 64 منصوبے جمع کرائے گئے تھے، اور ایک آن لائن ڈیش بورڈ کی معرفت ان منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
کمپیوٹر یا انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھنے والے افراد کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے کے لیےکوئی پبلک لائبریری برانچ ملاحظہ کر سکتے ہیں، یا دیگر مقامات تلاش کرنے کے لیے 703-787-4962, TTY 711 پر کال کر سکتے ہیں، یا وہ بورڈ آف سپروائزرز کے کلرک کے دفترکو 703-324-3151 پر کال کر کے مٹیریلز دیکھنے کے انتظامات کر سکتے ہیں۔
عوام کو سماعت سے قبل ان منصوبوں پر رائے یا تبصرے جمع کرانے کی، نیز 9 نومبر کو توثیق فراہم کرنے کی پرزور ترغیب دی جاتی ہے۔ رائے بذریعہ ای میل، ڈاک، ویڈیو یا فون جمع کرائیں یا عوامی سماعت میں بولنے کے لیے سائن اپ کریں۔
دوبارہ ضلع بندی نئی الیکٹورل سرحدیں کھینچنے کا عمل ہے تاکہ وقت کے ساتھ آبادی میں اضافہ اور منتقلی کے لحاظ سے مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ یہ کام لوگوں کی لگ بھگ ایک برابر تعداد والے انتخابی اضلاع بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، اور قانونی طور پر مطلوب یہ عمل ہر دس سالہ مردم شماری کے بعد انجام پاتا ہے جس میں ملک میں رہنے والے ہر فرد کو شمار کیا جاتا ہے۔
کاؤنٹی ہذا کی دوبارہ ضلع بندی کی کوشش سے اسکول کی سرحدیں تبدیل نہیں ہوں گی، نہ ہی اس سے ورجینیا کی جنرل اسمبلی اور امریکی کانگریس کے قانون سازوں کے لیے الیکٹورل نقشے دوبارہ کھنچیں گے۔ ریاست کا دوبارہ ضلع بندی کمیشن یہ الیکٹورل سرحدیں دوبارہ کھینچنے کا ذمہ دار ہے۔
مجوزہ 64 الیکٹورل نقشوں میں سے، 24 کمیٹی نے جمع کرائے تھے، اور 40 کی تجویز عوام نے پیش کی تھی۔
کمیٹی کی دوبارہ ضلع بندی کے منصوبوں میں شامل تھے:
نو الیکٹورل اضلاع والے 13 منصوبے
10 الیکٹورل اضلاع والے 10 منصوبے
11 الیکٹورل اضلاع والا 1 منصوبہ
عوامی طور پر جمع کرائے گئے منصوبوں میں شامل تھے:
نو الیکٹورل اضلاع والے 19 منصوبے
10 الیکٹورل اضلاع والے 15 منصوبے
11 الیکٹورل اضلاع والے 6 منصوبے
فی الحال، بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈ والے نو انتخابی اضلاع ہیں۔ ریاستی قانون کی رو سے، فیئرفیکس کاؤنٹی میں کم سے کم پانچ الیکٹورل اضلاع یا زیادہ سے زیادہ 11 ہو سکتے ہیں۔
نقشہ کھینچنے کے عمل کے دوران، کمیٹی اور عوام نے دوبارہ ضلع بندی کے اپنے منصوبے تخلیق کرنے کے لیے نقشہ بندی کا ایک ہی سافٹ ویئر استعمال کیا۔ اس وقت کے دوران یہ نقشے جائزہ اور تبصرہ کے مدنظر عوامی طور پر پوسٹ کیے گئے تھے۔
ایڈجسٹ کردہ 2020 کی مردم شماری کے اعداد کی بنیاد پر، کاؤنٹی ہذا کی آبادی پچھلی دہائی کے دوران 69,139 افراد سے بڑھ کر کل 1,150,856 کی آبادی تک پہنچ گئی۔ مزید اہم طور پر دوبارہ ضلع بندی کے مقاصد سے، کاؤنٹی کی آبادی میں اضافہ جغرافیائی لحاظ سے ناہموار تھا۔ مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق موجودہ نو انتخابی اضلاع کی آبادی 119,416 کی کمترین رینج (میسن ڈسٹرکٹ) سے 139,268 کی اعلی رینج (پروویڈنس ڈسٹرکٹ) تک تھی۔
2010 کی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر 10 سال قبل جب موجودہ ضلع کی سرحدیں قائم کی گئی تھیں تب، آبادی کی رینج سائز کے لحاظ سے 109,326 افراد کی کمترین (میسن ڈسٹرکٹ) سے 127,501 افراد کی اعلی رینج (ماؤنٹ ورنن ڈسٹرکٹ) تک تھی۔
بورڈ آف سپروائزرز کی قانونی اور پالیسی کی کسوٹی برائے دوبارہ ضلع بندی کے تحت، سب سے زیادہ اور کمترین آباد اضلاع کے بیچ انحراف 10% سے کم ہونا ضروری ہے۔ ریاستی قانون کا تقاضا ہے کہ فیئرفیکس کاؤنٹی کا بورڈ آف سپروائزرز بڑے پیمانے پر منتخب کردہ ایک چیئرمین اور ہر مقامی انتخابی ضلع سے منتخب کردہ ایک ڈسٹرکٹ سپروائزر پر مشتمل ہو۔
دوبارہ ضلع بندی کے مدنظر کاؤنٹی ہذا کی آبادی کا تعین کرنے کے لیے، ریاستی قانون کاؤنٹی ہذا سے ورجینیا ڈویژن آف لیجسلیٹو سروسز کے ذریعے ایڈجسٹ کردہ مردم شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ اس ریاستی ایجنسی نے فیئرفیکس کاؤنٹی میں وفاقی، ریاستی اور مقامی اصلاحی فسیلیٹیز میں اسیر افراد کو ان کی گھریلو عملداری میں نئے سرے سے تفویض کیا۔
جون میں، بورڈ آف سپروائزرز نے نئے الیکٹورل نقشے تجویز کرنے کے لیے 20 رکنی دوبارہ ضلع بندی کی مشاورتی کمیٹی بحال کی۔ یہ گروپ کاؤنٹی ہذا کی متنوع آبادی کی عکاسی کرتا ہے، اوراس میں افریقی امریکی، ہسپانوی، ایشیائی، پیسفک جزیرے کے باشندے اور عرب امریکی معاشرتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
9 نومبر کی عوامی سماعت کے بعد، توقع ہے کہ بورڈ آف سپروائزرز 7 دسمبر کی اپنی میٹنگ میں نئے مقامی انتخابی اضلاع کو اختیار کرے گا۔ ریاستی قانون کی رو سے، ان اضلاع کو آرڈیننس کی رو سے اختیار کرنا لازم ہے، اور اختیار کر لیے جانے پر وہ فوری طور پر مؤثر ہو جائیں گے، جو 2021 کے ورجینیا رائٹس آف ووٹرز ایکٹ کے مطابق ورجینیا اٹارنی جنرل کی تصدیق کے ساتھ مشروط ہوگا۔ بورڈ آف سپروائزرو اور اسکول بورڈ کے جو اراکین یہ آرڈینس اختیار کیے جانے کے وقت عہدے پر فائز ہوں گے وہ عہدے کی اپنی میقات پوری کریں گے، اور وہ آرڈیننس میں اس وقت قائم شدہ اضلاع کی نمائندگی کریں گے۔
# # #