Redistricting

CONTACT INFORMATION: Our office is open 8AM-4:30 PM M-F
703-324-3151 TTY 711
12000 Government Center Parkway
Fairfax, VA 22035
Jill Cooper
Director

فیئر فیکس کاؤنٹی بورڈ آف سپروائزرز(Fairfax County Board of Supervisors) کے لیے آن لائن نئے انتخابی نقشے بنائیں

فیئر فیکس کاؤنٹی نے ایک آن لائن ٹول شروع کیا تاکہ کسی کو بھی بورڈ آف سپروائزرز و اسکول بورڈ کے مجوزہ نئے انتخابی نقشے بنانے کی اجازت دی جا سکے۔

کاؤنٹی کی نئی حلقہ بندی کی کوششوں کے ذریعے نئے انتخابی اضلاع بنائے جا رہے ہیں، نیز عوام کو مجوزہ نقشے بنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

نقشہ سازی کا ٹول و ہدایات آن لائن دستیاب ہیں، نیز عوام کے لیے نقشے جمع کرانے کی آخری تاریخ بروز جمعہ، 19 ستمبر 11:59 بجے رات ہے۔

وہ رہائشی جن کے پاس کمپیوٹر یا انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے وہ نقشہ سازی کے ٹول کو استعمال کرنے کے لیے کاؤنٹی کی پبلک لائبریری پر تشریف لا سکتے ہیں، یا 4962-787-703، 711 TTY پر کال کر کے کمپیوٹر استعمال کرنے کے لیے دیگر مقامات تلاش کر سکتے ہیں۔

کمیونٹی ایڈوائزری گروپ جو نئے انتخابی اضلاع کی سفارشات کے لیے بنایا گیا تھا وہ عوام کی طرف سے پیش کیے گئے کسی بھی نقشے کا جائزہ لے گا اور اس پر غور کرے گا۔

جیسا کہ قانون کا تقاضا ہے، کہ کاؤنٹی کیلئے ہر ایک عشرے (10 سال) بعد ہونے والی امریکی مردم شماری کے بعد اپنی سیاسی حدودوقیود کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔ یہ اقدام متناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ آبادی میں وقت کے ساتھ ساتھ بڑھوتری نیزتبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ نئی حلقہ بندی کرنے کا مقصد نئے انتخابی اضلاع میں افراد کی تعداد کوبرابر تقسیم کرنا ہے، اگرچہ اس میں پوری طرح درست ریاضی کی ضرورت نہیں ہے۔

نئی حلقہ بندی پبلک اسکول کی حدودو کو تبدیل نہیں کرے گی - بلکہ صرف سپروائزر بورڈ اور اسکول بورڈ کے انتخابی اضلاعمیں تبدیلی ہوگی۔ کاؤنٹی کی نئی حلقہ بندی کی کوششیں، ریاستی قانون ساز اداروں یا کانگرس کے اراکین کے لیے انتخابی حدود کو تبدیل نہیں کریں گی۔

نئے انتخابی نقشوں کی سفارش کرنے کے لیے بورڈ آف سپروائزر نےنئی حلقہ بندی کی 20 ارکان پر مشتمل کمیٹی مقرر کی تھی۔ نئی حلقہ بندی کی مشاورتی کمیٹی (ری ڈسٹرکٹنگ ایڈوائزری کمیٹی) ان اراکین پر مشتمل ہے جو کاؤنٹی میں موجود تنوع (مختلف قسم کے افراد) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مردم شماری کے اعداد و شمار کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے، گروپ کا کام انتہائی دباؤ کا شکار ہے، اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ کمیٹی 28 ستمبر تک نقشہ تیار کرنے کا اپنا کام ختم کر دے گی۔

گروپ نقشہ سازی کیلئے وہی آن لائن ٹول استعمال کر رہا ہے جو عوام کے لیے دستیاب ہے، اور کمیٹی یا عوام کے تیار کردہ نقشے جائزہ لینے و تبصرہ کرنے کے لیے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

بورڈ آف سپروائزر نے مجوزہ نئے انتخابی اضلاع پر فی الحال 9 نومبر کو عوامی سماعت کا انعقاد ترتیب دیا ہے۔ یہ متوقع ہے کہ بورڈ 7 دسمبر کو نئے اضلاع کو اختیار کے لیے ووٹ دے گا، اور ریاستی قانون کے مطابق، کاؤنٹی کو اس سال کے آخر تک نئی حلقہ بندی کولازماً مکمل کرنا ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے، فیئر فیکس کاؤنٹی کی نئی حلقہ بندی کی ویب سائٹ کے صفحات ملاحظہ فرمائیں۔

#  #  #

Fairfax Virtual Assistant